بسنت کے موقع پر چاہت فتح علی خان کا نیا گانا، صارفین کے دلچسپ تبصرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )سوشل میڈیا پر اپنے مختلف انداز میں گائے گئے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے مشہور گلوکار چاہت فتح علی خان نے بسنت کے موقع پر نیا گانا ’بلا بن کے‘ ریلیز کردیا۔
چاہت فتح علی خان کے نئے گانے کے بول ’بوہے باریاں‘ ہیں جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی ہے جس پر صارفین مخلتف انداز میں تبصرے کیے۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ حدیقہ کیانی یہ گانا سن کر رو رہی ہوں گی، میاں عثمان نامی صارف نے کہا کہ 25 سال بعد کسی گلوکار نے بسنت پر گانا گایا ہے۔
Chahat’s Basant song #basant pic.twitter.com/Wo06i3JtJv
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) February 5, 2026
محمد حسین نامی صارف نے حدیقہ کیانی کو مشورہ دیا کہ یہ گانا گانے کے بعد چاہت فتح علی خان پر ہتک عزت کا کیس کر دیں جبکہ ایک صارف نے کہا کہ اس نے قسم کھائی ہے کہ رنگ میں بھنگ ڈالنی ہے۔
کئی صارفین نے کہا کہ وہ اس گانے کے لیے تیار نہیں تھے اور اسے سزا قرار دیا۔