بسنت: پتنگوں نے آسمان پر نغمے بکھیر دیئے،فضا میں25 سال بعد بوکاٹا کا شور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )لاہوربسنت کے رنگوں میں رنگ گیا، فضا میں25 سال بعد بوکاٹا کا شور،رواں صدی کا سب سے بڑا ثقافتی جشن ،پتنگوں نے آسمان پر نغمے بکھیر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق پتنگ بازوں کا جوش عروج پر پہنچ گیا،بھنگڑے اور ہلہ گلہ، گھروں کی چھتیں آباد ہوگئیں۔
لبرٹی چوک میں بھی بسنت کے رنگوں کی بہار لوٹ آئی ،روشنیوں سے چمک اُٹھا۔ شہر کے بازار اور اہم شاہراہیں دلہن کی طرح سجائی گئیں، رنگ برنگی جھنڈیاں اور روشنیوں نے دل موہ لیا۔
لاہوریوں رات بھر پتنگ اڑانے کے بعد مختلف ناشتہ پوائنٹس پر پُہنچ گئے،ناشتے پر ہاتھ صاف کرنے کے بعد اب موچی گیٹ پر نوجوان بڑی تعداد میں پتنگ بازی کے سامان کی خریداری کے لیے پہنچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گولڈ مارکیٹ مزید کریش ؟ماہرین نے خبردار کر دیا
لاہورکی سڑکیں اورگلیاں اس وقت پتنگوں سےسجی ہوئی ہیں،پتنگ اورڈورمہنگی ہونے کے باوجود شہر بھر میں نایاب ہو چکی ہے۔
بسنت فیسٹیول کے لیےشہربھر میں مختلف روٹس پر خصوصی بس سروس چلانے کافیصلہ کیاگیا ہے۔
،روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کےمطابق پورا شہر بسنت کےموقع پرخصوصی ٹرانسپورٹ سے کورہوگا،پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت فیسٹیول تین روز تک جاری رہے گا۔