سفارتکاری ناکام ہوئی تو دوسرے آپشنز بھی موجود ہیں:وائٹ ہاؤس کی ایران کو تنبیہ

Feb 06, 2026 | 08:12:AM
سفارتکاری ناکام ہوئی تو دوسرے آپشنز بھی موجود ہیں:وائٹ ہاؤس کی ایران کو تنبیہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وائٹ ہاؤس نے ایران کو خبردار  کیا کہ امریکی صدر کے پاس سفارتکار ی کے علاوہ بھی بہت سارے آپشنز موجود ہیں۔

 وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ٹرمپ ایران کے معاملے پر اپنے مطالبات کے حوالے سے بالکل واضح ہیں۔

کیرولین لیوٹ نے کہا  کہ  ٹرمپ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ طے پا سکتا ہے یا نہیں۔

انہوں نے پریس بریفنگ کے دوران ایرانی قیادت کو پیغام دیا کہ امریکی صدر کے پاس سفارتکاری کے علاوہ دیگر آپشنز  بھی موجود ہیں۔

کیرو لین لیوٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ دنیا کی تاریخ کی سب سے طاقتور فوج کے کمانڈر انچیف ہیں اور وہ اپنے اختیارات استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس پھر معطل

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آج عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوں گے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے بتایا کہ ایران جوہری مذاکرات میں پورے اختیار کے ساتھ منصفانہ، باہمی طور پر قابلِ قبول اور باوقار مفاہمت تک پہنچنے کے مقصد سے شریک ہوگا۔