بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس پھر معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بلوچستان سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس پھر معطل کردی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق آج پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور چمن جانے والی چمن پیسنجر ٹرین منسوخ کردی گئی۔
پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد سے واپس کردی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر معطل کی گئی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل بھی محکمہ ریلویز نے کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن کے لیےٹرین سروس معطل رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
اس حوالے سے ریلوے حکام نے بتایا تھا کہ بلوچستان سے اندورن ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس کی معطلی سے محکمہ ریلویز کو 30لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:بسنت: انتظامی دعوے دہرے رہ گئے، 1 نوجوان جاں بحق، 3 بچوں سمیت 6 زخمی