KIAسپورٹیج ایل پانچ رنگوں میں جدید اور پرکشش کار متعارف، قیمت سامنے آ گئی 

Feb 06, 2025 | 22:40:PM
KIAسپورٹیج ایل پانچ رنگوں میں جدید اور پرکشش کار متعارف، قیمت سامنے آ گئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میں طویل انتظار کے بعد لکی موٹرز نے کِیا اسپورٹیج ایل ( KIA Sportage L)متعارف کروا دی، جو ایک جدید اور پرکشش ایس یو وی کار ہے۔  اسپورٹیج ایل تین مختلف ویریئنٹس اور پانچ خوبصورت رنگوں میں دستیاب ہوگی۔ کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ ملک بھر میں  KIA  ڈیلرشپ پر اس گاڑی کی بکنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپورٹیج ایل  کی ایکس فیکٹری قیمت 9,499,000 روپے سے شروع ہو رہی ہے۔  ملک بھر میں  KIA  ڈیلرشپ پر اس گاڑی کی بکنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔

1۔۔۔اسپورٹیج ایل الفا 9,499,000 روپے۔۔2۔۔اسپورٹیج ایل ایف ڈبلیو ڈی 11,825,000 روپے۔۔3۔۔اسپورٹیج ایل ایچ ای وی (ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل) 12,825,000 روپے 

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اس نئی ماڈل کی خریداری کے لیے مکمل ادائیگی بکنگ کے وقت ضروری ہوگی، کیونکہ اسٹاک محدود ہے اور گاڑیاں پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر فراہم کی جائیں گی۔ مزید برآں، یہ ابتدائی قیمتیں ہیں جو مستقبل میں اضافے سے مشروط ہو سکتی ہیں، جبکہ فائنل لاگت میں فائلر/نان فائلر ٹیکس اور فریٹ چارجز بھی شامل ہوں گے۔

اسپورٹیج ایل اپنے صارفین کو انٹیریئر اور ایکسٹیریئر کے لیے متعدد تخصیصاتی آپشنز فراہم کرتی ہے۔ انٹیریئر کے آپشنز میں 1۔۔ون ٹون آل بلیک (کلاتھ)۔۔2۔۔ٹو ٹون نیوی مستی گرے (لیذر)۔۔3ون ٹون کارمائن ریڈ (آرٹیفیشل لیذر) شامل ہیں۔

اس کےعلاوہ کلر آپشنز میں گریویٹی گرے، گریویٹی بلیو، کلئیر وائٹ، انٹرسٹیلر گرے، اور فیوژن بلیک جیسے خوبصورت رنگ شامل ہیں، جو اس گاڑی کو جدید اور منفرد انداز دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ASF میں بھرتی ٹیسٹ، دوڑ مرحلے کے دوران نوجوان امیدوار جان سے گیا