اُدت نارائن کی متنازع ویڈیو : عرفی جاوید بھی بول پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بھارتی گلوکار اُدِت نارائن ایک متنازعہ ویڈیو کے باعث سرخیوں میں ہیں جس میں انہیں ایک کنسرٹ کے دوران ایک خاتون مداح کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا گیاتھا ۔
یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اُدِت نارائن ایک مشہور گانے "ٹپ ٹپ برسا پانی" پر پرفارم کر رہے تھے، اس دوران کئی خواتین مداح ان کے قریب آئیں تاکہ سیلفیز لے سکیں، ایک خاتون جب ان کے قریب پہنچی تو گلوکار نے اسے لبوں پر بوسہ دیا، جس پر انٹرنیٹ صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور ان کے رویے کو نامناسب قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر ہونےوالی شدید تنقید کے بعد اُدِت نارائن نے اپنےفعل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شریف النفس انسان ہیں اور کچھ مداح اپنی محبت کا اظہار اسی انداز میں کرتے ہیں، کچھ لوگ مصافحہ کرتے ہیں، کچھ ہاتھ چومتے ہیں اور یہ عقیدت کا حصہ سمجھا جانا چاہیے۔
ادت نارائن کی اس وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ماڈل عرفی جاوید نے کہاہے کہ وہ 69 برس کے ہیں اس عمر میں ایسا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نورافتحی کا نغمہ ’اسنیک‘ یوٹیوب پر چھا گیا،24گھنٹے میں5ملین ویوز
دوسری جانب گلوکار ابھیجیت نے بھی اُدِت نارائن کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ مداح خود ان کے قریب آتے ہیں اور وہ زبردستی کسی کو کھینچ کر نہیں لاتے، اُدِت نارائن ایک رومانوی گلوکار ہیں اور انہیں اپنے کامیاب کیریئر کا لطف اٹھانے دینا چاہیے۔