موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش، سندھ ہائی کورٹ برہم

Feb 06, 2024 | 13:10:PM
موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش، سندھ ہائی کورٹ برہم
کیپشن: فائل فوٹوسندھ ہائی کورٹ نے ملک بھر میں بار بار انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے ملک بھر میں بار بار انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے سندھ ہائی کورٹ میں ملک میں بار بار انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس نے ملک میں بار بار انٹرنیٹ سروس کی بندش کے معاملے پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا انٹرنیٹ نہیں چلتا تو کہیں اور کیا چلتا ہو گا، لگتا ہے الیکشن کے بعد ٹھیک ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت مزید کم ، اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار 

عدالت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بلا تعطل بحال رکھنے سے متعلق حکم امتناع اور موبائل انٹرنیٹ سروس بلاتعطل جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے پی ٹی اے کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ انٹرنیٹ سروس سے متعلق پی ایس 110 سے آزاد امیدوار ایڈووکیٹ جبران ناصر نے درخواست دائر کی تھی۔