وزیراعظم، وزیر داخلہ، وزیرعلیٰ سندھ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا پاک فوج کو خراج تحسین

Dec 06, 2025 | 23:29:PM
وزیراعظم، وزیر داخلہ، وزیرعلیٰ سندھ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا پاک فوج کو خراج تحسین
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کامیابی کارروائی پر پاک فوج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں بھارتی  حمایت یافتہ فتنتہ الھندوستان  کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ  سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی میں کامیاب کارروائی کرکے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ بگٹی میں بروقت کارروائی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ 5 بھارتی دہشت گردوں کا خاتمہ ملک دشمن عناصر کو سخت پیغام ہے۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اظہار اطمینا ن کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین پر ریاست کے دشمنوں اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ،سیکیورٹی فورسز کی جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیت قابلِ ستائش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد