نیشنل گیمز کے نوجوان ہمارا مستقبل، عالمی سطح پر میڈلز جیت کر لائیں گے: بلاول بھٹو

Dec 06, 2025 | 18:12:PM
نیشنل گیمز کے نوجوان ہمارا مستقبل، عالمی سطح پر میڈلز جیت کر لائیں گے: بلاول بھٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز کے نوجوان ہمارا مستقبل ، یہ ایتھلیٹس عالمی سطح پر میڈلز جیت کر لائیں گے۔

شہر قائد میں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ امید ہےیہی کھلاڑی عالمی سطح پر  بھی ملک کا نام روشن کریں گے، نوجوانوں کو مثبت ماحول میسر آ رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ نیشنل گیمزمیں نوجوانوں کا جوش وخروش دیدنی ہے،18سال بعد کراچی نیشنل گیمز کی میزبانی کرنا فخر کی بات ہے،ملک بھر سے آئے کھلاڑیوں کو نیشنل گیمز اچھا لگے گا، نوجوانوں کو یہاں مثبت ماحول مل رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک بھر سے آئے تمام کھلاڑیوں کو  یہاں صحتمند سرگرمیوں کا ماحول مل رہا ہے، پاکستان بھر کے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کیا ویرات کوہلی آج بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دینگے؟