مومنہ اقبال کی بولڈ تصاویر، سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی تازہ فوٹوشوٹ تصاویر نے سوشل میڈیا پر بے حد مقبولیت حاصل کر لی ہے، جہاں ان کی پُرکشش موجودگی اور دلکش انداز نے انٹرنیٹ پر خوب دھوم مچا دی۔
مومنہ اقبال نے اپنے انسٹاگرام پر چند نہایت سٹائلش اور بولڈ تصاویر شیئر کیں جن میں وہ بے مثال اعتماد، نزاکت اور جدید فیشن کا امتزاج پیش کرتی نظر آ رہی ہیں۔
اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ ہم ستاروں کو رومانویت بخشتے ہیں، مگر بھول جاتے ہیں کہ انہی کو نمایاں کرنے والی تاریکی ہوتی ہے۔
اس فوٹوشوٹ میں مومنہ نے بیج رنگ کا کوٹ اور سفید شرٹ پہنی، جو موسم کے مطابق ایک سادہ مگر پُر وقار انداز پیش کرتا ہے۔
سوشل میڈیا پر مومنہ اقبال کی تازہ تصاویر پر مداحوں نے اپنے خیالات اور جذبات کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے ہو ویسے ہی رہیں، آپ ہمیشہ بہت خوبصورت لگتی ہیں، جبکہ دیگر نے تبصرہ لکھا کہ یہ پاکستانی اداکارہ کو کیا ہوتا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹرنبیحہ کامعروف خواجہ سرا مہک ملک سے متعلق بڑا انکشاف