24 دسمبر سے 8 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)15 دن کی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ، جو 24 دسمبرسے 8 جنوری تک جاری رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی سالانہ موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ، جو 24 دسمبر 2025 سے 8 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔
رجسٹرار محمد یار ولانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے ذریعے دی گئی، جس کی منظوری چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے دی ہے۔
یاد رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے تحت عدالت 18 دسمبر سے 31 دسمبر 2025 تک بند رہے گی اور یکم جنوری 2026 سے دوبارہ کھلے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ہمیں اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کا نہیں، عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا ہے:مریم نواز
نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ تعطیلات کے دوران سپریم کورٹ کے دفاتر کھلے رہیں گے اور ارجنٹ مقدمات اور دیگر فکس کیسز کی سماعتیں معمول کے مطابق ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:طلبہ کیلئے اہم خبر، انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کا شیڈول جاری
سپریم کورٹ کی تعطیلات کا اعلان ان عدالتوں کے معمولات میں ایک اہم جزو ہے جس کا مقصد ججز اور عدالتی عملے کو موسم سرما کے دوران آرام کا موقع فراہم کرنا ہے۔