طلبہ کیلئے اہم خبر، انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کا شیڈول جاری

Dec 06, 2025 | 16:23:PM
طلبہ کیلئے اہم خبر، انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کا شیڈول جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہورنےانٹرمیڈیٹ سیشن 27-2025 کیلئے پارٹ ون کے ریگولر داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا۔
بی آئی ایس ای کے نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ 12 دسمبر تک معمول کی فیس کے ساتھ داخلہ فارم تعلیمی اداروں میں جمع کروا سکتے ہیں، البتہ 13 سے 22 دسمبر تک ڈبل فیس وصول کی جائے گی۔
طلبہ کے پاس داخلے مکمل کرنے کیلئے صرف 6 دن رہ گئے ہیں، وہ اضافی فیس سے بچنے کیلیے داخلہ فارم جلد از جلد جمع کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں:24 دسمبر سے 8 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
لاہور بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی تعلیمی ادارے کو داخلے فارم قبول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بی آئی ایس ای کی داخلہ فیس 2300 روپے مقرر ہے جس میں 1150 روپے رجسٹریشن، 870 روپے پروسیسنگ اور 280 روپےسپورٹس فیس شامل ہیں۔