صحافی احمد نورانی،جمیل فاروقی،پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہراشتہاری قرار

Dec 06, 2025 | 11:48:AM
صحافی احمد نورانی،جمیل فاروقی،پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہراشتہاری قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن وڑائچ)عدالت نے صحافیوں احمد نورانی، جمیل فاروقی اور پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو اشتہاری قرار دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈے پر درج مقدمات کے معاملے پر تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔

عدالت نے صحافیوں احمد نورانی، جمیل فاروقی اور پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا، یہ تحریری حکم نامہ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے جاری کیا۔

عدالت نے اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرنے کا حکم دے دیا، تینوں ملزمان متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے، احمد نورانی، جمیل فاروقی اور سیمابیہ طاہر کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لودھراں میں کھلا مین ہول معصوم طالب کی زندگی نگل گیا

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی  مقدمات کا چالان مکمل کرکے عدالت پیش کر چکی ہے، این سی سی آئی اے نے ملزمان کے خلاف جولائی اور اگست 2025 میں مقدمات درج کئے تھے۔