ایم جی موٹرز نے پاکستان میں ’یو9‘ متعارف کروا دی، قیمت کا بھی اعلان

Dec 06, 2025 | 10:32:AM
ایم جی موٹرز نے پاکستان میں ’یو9‘ متعارف کروا دی، قیمت کا بھی اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان آٹو شو 2025 میں ’ایم جی یو 9‘ کی نقاب کشائی کی گئی، شو میں گاڑی کی قیمت کا اعلان بھی کیا گیا, اس سے قبل پری بُکنگ پہلے 80 لاکھ روپے میں شروع ہوئی تھی لیکن اب اس قیمت میں کمی کی گئی ہے۔ 

ایم جی موٹرز  پاکستان میں اپنا پہلا ڈیزل سے چلنے والا پک اپ ٹرک متعارف کرایا ہے، ’U9‘ کی خصوصیات کی بات کی جائے تو 2.5 لیٹر ٹربو-ڈیزل انجن اور متاثر کن خصوصیات کی ایک طویل فہرست اس کے فیچرز میں شامل ہے جو اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔ 

تفصیلات اور فیچرز 
 یو 9 کی تفصیلی خصوصیات میں ڈفرینشل لاکس کے ساتھ ایک مضبوط 4×4 ڈرائیو ٹرین، 3,500 کلوگرام کھینچنے کی صلاحیت ، 20 انچ الائے وہیلز، 7-ایئر بیگ سیفٹی سوٹ، L2-ADAS، اور ایک بہتر انٹیریئر شامل ہیں جس میں 12.3 انچ کا انفوٹینمنٹ سسٹم اور مکمل آرام دہ سہولیات موجود ہیں۔ 

ایم جی یو 9 کی قیمت 
 ایم جی نے باضابطہ طور پر یو 9 پرو کی قیمت 22,749,000 روپے (ایکس فیکٹری) مقرر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہدا کے بچوں اور بیوہ کی بھرتیوں سے متعلق نیا ترمیمی رول جاری

 کمپنی کے مطابق  یہ قیمت پاکستان کی مسابقتی پک اپ مارکیٹ میں قائم حریفوں کے مقابلے میں اس کی پوزیشن کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

دوسرا ویرینٹ، Explore Pro + Smart Hatch Option، اسمارٹ ہیچ سمیت اضافی خصوصیات پیش کرتا ہے،  اس کی قیمت 23,949,000 روپے ہے، جو کہ Explore Pro (Standard) ویرینٹ کی قیمت 22,749,000 روپے سے 1,200,000 روپے زیادہ ہے۔