ارجیت سنگھ کے گانے پر کتے کا کلاسکل ردعمل،ویڈیو وائرل 

Dec 06, 2023 | 15:40:PM
بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کے گانے’’دل کا دریا‘‘ سن کر کتے کا حیرت انگیز ردعمل  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کے گانے’’دل کا دریا‘‘ سن کر کتے کا حیرت انگیز ردعمل  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ویڈیو میں کتا صوفے پر سوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، کتا مخصوص گانا 'دل کا دریا' بجنے پر ناصرف اٹھ کھڑا ہوا بلکہ  سُر سے سُر بھی ملانے لگا۔

ویڈیو کے پوسٹ ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کبوتر کے 'قتل' کے الزام میں ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اس کا مالک شاید یہ سن کر بہت رویا ہوگا ، اس لیے یہ درد اور خوف محسوس کررہا ہے کہ کہیں اس کا مالک دوبارہ نہ رو پڑے۔'وہی دوسرے  صارف نے لکھا 'اس کے تاثرات کو دیکھ کر مجھے لگتا ہے کہ وہ گانا تبدیل کرنا چاہتا ہے۔'