جج محمد بشیر 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے لئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے

Dec 06, 2023 | 12:24:PM
جج محمد بشیر 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے لئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) نیب کورٹ کے جج محمد بشیر 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے لئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

نیب کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں سابق چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہو گی، بشری بی بی کی 190 ملین پاونڈ کیس میں عبوری ضمانت پر توسیع کے حوالے سے سماعت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا حق مہر سے متعلق بڑا فیصلہ

نیب پراسیکوٹر سردار مظفر عباسی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بابر اعوان، عمران کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنیں علیمہ خان ، عظمی خان بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔