نیمار، لیجنڈری فٹبالر پیلے سے بڑا اعزاز چھیننے والے ہیں؟

Dec 06, 2022 | 11:25:AM
نیمار، لیجنڈری فٹبالر پیلے سے بڑا اعزاز چھیننے والے ہیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برازیلین فٹبال ٹیم کے کپتان نیمار جونیئر لیجنڈری فٹبالر پیلے سے اہم اعزاز چھیننے کے قریب ہیں۔

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ میچ میں برازیل جنوبی کوریا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

پری کوارٹر فائنل میچ میں برازیل نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے ہرایا، برازیل کی جانب سے ونی جونیئر، نیمار، رچرلیسن اور لوکاس نے گول کیا جبکہ جنوبی کوریا کا واحد گول پائک سیونگ نے اسکور کیا۔

کوریا کے خلاف ایک گول کرنے کے بعد نیمار برازیل کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے کا پیلے کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے۔

لیجنڈ پیلے نے برازیل کی جانب سے کھیلتے ہوئے 91 میچز میں77 گول کیے جبکہ نیمار کے گولز کی تعداد 76 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: برازیلین کھلاڑیوں کا لیجںڈ فٹبالر پیلے کو شاندار خراج تحسین

نیمار نے برازیل کی نمائندگی کرتے ہوئے 123 میچز میں 76 گول کیے، امید کی جارہی ہے نیمار رواں ورلڈ کپ میں ہی پیلے کا ریکارڈ یا تو برابر کردیں گے یا وہ انہیں پیچھے چھوڑتے ہوئے برازیل کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیں گے۔

نیمار بھلے ہی ورلڈکپ میں پیلے کا ریکارڈ برابر یہ نہ توڑ پائے لیکن مستقبل میں وہ برازیل کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن ہی جائیں گے۔