فٹبال ورلڈ کپ: برازیلین کھلاڑیوں کا لیجںڈ فٹبالر پیلے کو شاندار خراج تحسین

Dec 06, 2022 | 11:15:AM
فٹبال ورلڈ کپ: برازیلین کھلاڑیوں کا لیجںڈ فٹبالر پیلے کو شاندار خراج تحسین
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیفا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ میچ میں برازیل جنوبی کوریا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

پری کوارٹر فائنل میچ میں برازیل نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے ہرایا، برازیل کی جانب سے ونی جونیئر، نیمار، رچرلیسن اور لوکاس نے گول کیا جبکہ جنوبی کوریا کا واحد گول پائک سیونگ نے اسکور کیا۔

کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے بعد برازیلین کھلاڑیوں نے اسپتال میں زیر علاج لیجنڈ فٹبال پیلے کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے: جاپان کو شکست، کروشیا  کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

برازیل کے کھلاڑی پیلے کی تصویر اور نام والا بینر لے کر میدان میں آگئے اور تصاویر بنوائیں۔

واضح رہے کہ 82 سالہ عظیم فٹبالر پیلے کو گزشتہ منگل کو کینسر کے دوبارہ علاج کے لیے برازیل کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، اس سے قبل 2021ء میں ان کی بڑی آنت میں سے ٹیومر نکالا گیا تھا جس کے بعد سے مستقل بنیادوں پر ان کی طبی نگہداشت کی جارہی ہے۔