فیفا ورلڈکپ: جاپان کو شکست، کروشیا  کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

Dec 06, 2022 | 00:34:AM
فیفا ورلڈکپ,جاپان , شکست، کروشیا , کوارٹر فائنل,
کیپشن: فٹبال کے کھلاڑی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

    (24نیوز)قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں کروشیا  سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق جاپان اور کروشیا کے درمیان میچ مقررہ وقت میں مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا تھا، دونوں ٹیموں کو 4،4 پینالٹی دی گئی، میچ کا فیصلہ پنالٹی کک پر ہوا،پینالٹی پر پہلی باری کروشیا کی تھی اور نکولا ولاسچ نے گول کردیا۔

پینالٹی شوٹس پر کروشیا نے 3 بار گیند کو جال کی راہ دکھائی جبکہ جاپان صرف ایک گول کرسکا۔