بارش کب ۔۔محکمہ موسمیات نے اعلان کر دیا

Dec 06, 2021 | 08:32:AM
لاہور،بارش،محکمہ موسمیات
کیپشن: بارش کب ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے،لاہور،قصور، منڈی بہاؤلدین، گوجرانوالہ، نارووال،سیالکوٹ ، گجرات اور حافظ آباد میں مطلع ابر آلود ہونے کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بارش نہ ہونے کی وجہ سے لاہور میں فضائی آلودگی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی۔ سموگ کے باعث شہری آنکھوں ،گلے اور جلدی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ واقعہ،سری لنکا موجودحفیظ، عامر، شعیب سمیت پاکستانی کھلاڑیوں بارے اہم خبر
جڑواں شہروں میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی میں بھی اضافہ ہوگیاہے ، کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختو نخوا، ہری پور، صوا بی، مالا کنڈ، چترال میں بارش کی توقع ہے، بونیر، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق شانگلہ، کالام، پشاور،چارسدہ میں بھی بارش کی توقع ہے , نوشہرہ، مردان، دیر، سوات، کوہاٹ میں بھی بارش کا امکان ہے, اسی طرح باجوڑ ، و ز یر ستان اورکرم میں بھی بارش ہو سکتی ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:موسم سرما کی بارش کا سلسلہ شروع۔۔سموگ میں کمی کا امکان