سیالکوٹ واقعہ، سری لنکا میں موجودحفیظ، عامر، شعیب سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں اہم خبر 

Dec 06, 2021 | 07:44:AM
حفیظ،عامر،شعیب ملک،سری لنکا،پریمر لیگ
کیپشن: حفیظ،عامر،شعیب ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سری لنکا میں موجود محمدحفیظ، عامر، شعیب ملک، وہاب ریاض سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں اہم خبر ۔
 تفصیلات کے مطابق  اس وقت پاکستان کے آٹھ کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف سری لنکا میں لنکا پریمیئر لیگ کیلئے موجود ہے۔ ان میں محمدحفیظ، محمد عامر، شعیب ملک، وہاب ریاض، صہیب مقصود انورعلی، عثمان شنواری اوراحمد شہزاد شامل ہیں۔ان کے لیے سری لنکن شہری کی پاکستان میں ہلاکت کے بعد خصوصی حفاظتی اقدا مات کر دیےگءے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کوہلی زیرو پر آؤٹ۔۔سنچری کا خواب ادھورارہ گیا

یا د رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستانی کھلاڑی محمد حفیظ، محمد عامر اور انور علی گال گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں جب کہ وہاب ریاض، شعیب ملک اور عثمان شنواری جافنا کنگز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ احمد شہزاد کینڈی واریئرز اور صہیب مقصود ڈمبولا جائنٹس کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کے بالر اعجاز پٹیل نے اکیلے ہی پوری بھارتی ٹیم کو واپس پویلین بھیج دیا