موسم سرما کی بارش کا سلسلہ شروع۔۔سموگ میں کمی کا امکان 

Dec 04, 2021 | 23:19:PM
بارش،موسم سرما،محکم موسمیات
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)پا کستان  کے بعض علاقوں میں موسم سر ما کی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بونیر اور اس کے گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔کوئٹہ میں بھی ہلکی بارش جاری ہے، جس کے باعث سردی مزید بڑھ گئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری ہو گی۔ وادی نیلم،باغ، راولاکوٹ،نتھیاگلی،گلیات، ناران اور کاغان میں بھی اتوار کے روز بارش اور برفباری ہو سکتی ہے،وادی ہنزہ،گلگت،اسکردو،استور،چترال اور دیر میں بھی اتوار کو برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سری لنکن منیجر کو بچانے والے شخص کے ساتھ پنجاب پو لیس کا شرمناک سلوک
خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواوں کے ساتھ بارش ہو گی، اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اورہلکی بارش و بو ندا باندی کا امکان ہے۔بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، زیارت ، پشین اور ژوب میں بارش کے ساتھ تیز ہواوں کا بھی امکان ہے۔ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، وزیرستان ، کوہاٹ ،اٹک ، چکوال، جہلم ، منڈی بہاوالدین،حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ ،نارووال ، لاہور اور راولپنڈی میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کرنیوالا کون۔۔شناخت ہوگئی