سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کرنیوالا کون۔۔شناخت ہوگئی

Dec 04, 2021 | 19:17:PM
سزی لنکن شہری ، بچانے کی کوشش کرنے والا شخص ہاتھ جوڑ رہا ہے
کیپشن: سزی لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کرنے والا شخص ہاتھ جوڑ رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) سری لنکن شہری پریانتھا کو بچانے کی کوشش کرنے والے فیکٹری ورکر کی شناخت ہوگئی ۔

یہ بھی پڑھیں:سری لنکن شہری کا قتل ۔۔مقتول کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں

تفصیلا ت کے مطابق  واقعہ کی ایک فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں فیکٹری ورکرز کی جانب سے سری لنکن شہری پریانتھا کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ورکرز پریانتھا کو چھت پر لے جاتے ہیں مگر ہجوم وہاں بھی پہنچ جاتا ہے اور چند افراد کی پریانتھا کو بچانے کی کوشش رائیگاں چلی جاتی ہے۔

پریانتھا کو بچانے کے کوشش کرنے والے فیکٹری ورکر کی شناخت عدنان ملک کے نام سے ہوئی ہے جو کہ فیکٹری میں پروڈکشن مینجر کے طور پر کام کرتے تھے اور گزشتہ 15 سالہ سے فیکٹری میں کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ واقعہ،مفتی منیب الرحمان کا اہم بیان،مفتی تقی عثمانی بھی برہم