آکسیجن سلنڈر پہنچنےمیں 3گھنٹے تاخیر ،8کورونا مریض چل بسے

Dec 06, 2020 | 14:38:PM
 آکسیجن سلنڈر پہنچنےمیں 3گھنٹے تاخیر ،8کورونا مریض چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشاور کے خیبرٹیچنگ اسپتال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں  آکسیجن سلنڈر 3گھنٹے تاخیر سے پہنچے پر کورونا کے 8 مریض دم توڑ گئے۔

ترجمان خیبر ٹیچنگ اسپتال کے مطابق سردی میں مریضوں کو آکسیجن کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، تاہم آکسیجن ختم ہونے پر سنٹرل آکسیجن  راولپنڈی سے سپلائی تین گھنٹے دیرسے پہنچی،جس کی وجہ سے  ہسپتال کے مختلف وارڈز میں زیرعلاج مریضوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا رہا ۔بروقت آکسیجن نہ ملنے کے باعث کورونا وارڈ، آئی سی یو اور میڈیکل وارڈ میں  زیرعلاج 8 مریض انتقال کرگئے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے مریضوں کی اموات کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور وزیر صحت کو اسپتال کے بورڈ آف گورنرز سے واقعے کی تحقیقات کروانے کی ہدایت کردی۔محمود خان کا کہنا تھا کہ48 گھنٹوں میں تحقیقات مکمل نہ ہونے کی صورت میں صوبائی حکومت واقعے کی اپنی سطح پر آزادانہ تحقیقات کروائے گی، یہ واقعہ متعلقہ ذمہ داروں کی جانب سے سنگین غفلت اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہے، واقعے کی رپورٹ پبلک کی جائے گی اور تمام معاملات عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا  خیبر ٹیچنگ اسپتال میں گزشتہ رات آکسیجن سپلائی کم ہونے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا، بی او جی کو فوری انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔