ویمنز ایشیاء کپ کا شیڈول جاری،پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی تاریخ سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا آذر) ایشین کرکٹ کونسل نے ویمنز ایشیاء کپ کا شیڈول جاری کردیا۔
جاری کردی شڈول کے مطابق ویمنز ایشیاء کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔
گروپ اے میں پاکستان، بھارت، تھائی لینڈ ہانگ کانگ اور چائنہ شامل ہےجبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، یو اے ای اور انڈونیشیا شامل ہے۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا،ایشیاء کپ کے سیمی فائنلز 10 اور 11 ستمبر جبکہ فائنل 13 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 25 کلو واٹ تک سولر صارفین کیلئے اچھی خبر، سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم