ویڈیو :ونگ واکنگ، 97 سالہ خاتون کا ریکارڈ قائم

Aug 06, 2026 | 15:34:PM
ویڈیو :ونگ واکنگ، 97 سالہ خاتون کا ریکارڈ قائم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانیہ کی 97 سالہ بیٹی برومیج نے فالج سے صحت یاب ہونے کے صرف ایک سال بعد ایک بار پھر وِنگ واکنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا ہی گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔


چیلٹنہم سے تعلق رکھنے والی بیٹی برومیج نے منگل کے روز 97 سال اور 127 دن کی عمر میں آر ایف سی رینڈ کومب ایئر فیلڈ میں چلتے ہوئے طیارے کے پروں پر کھڑے ہو کر کامیاب ونگ واکنگ کی، جس کے بعد وہ دنیا کی معمر ترین خاتون ونگ واکر کا اعزاز برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں۔،بیٹی برومیج نے پہلی بار 87 سال کی عمر میں ونگ واکنگ کی تھی اور اب تک وہ یہ مہم چھ مرتبہ مکمل کر چکی ہیں۔ انہوں نے 2022 میں 93 برس کی عمر میں بھی اسی کارنامے کے ذریعے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

مزید پڑھیں:گوگل کو بڑا جھٹکا، 27 سال بعد چیف سائنسدان مستعفی، نئی اے آئی کمپنی بنانے کا اعلان

  برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وہ یہ سب نہ کریں تو زندگی بہت بور ہو جائے گی، وہ گاڑی نہیں چلا سکتیں، نظر بھی کمزور ہے، اس لیے وہ ایسے کام کرنا چاہتی ہیں جو اب بھی کر سکتی ہیں، بیٹی برومیج کو اگست 2025 میں فالج ہوا تھا، جس کے اثرات اب بھی ان کی گفتگو پر موجود ہیں۔ اس بار کی ونگ واکنگ کے ذریعے انہوں نے چیلٹنہیم جنرل ہاسپٹل کے اسٹروک یونٹ کے لیے فنڈز بھی جمع کیے، جہاں گزشتہ سال ان کا علاج کیا گیا تھا۔