مستونگ؛دہشتگردوں کے حملے میں میجر سمیت 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بھارتی پراکسی دہشت گرد تنظیم ’’فتنہ الہندستان‘‘ کی جانب حملہ کیا گیا، حملےمیں پاک فوج کے 3 جوان مادرِ وطن پر قربان ہو گئے،آپریشن کے دوران بھارتی سپانسرڈ چار دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے 5 اور 6 اگست کی درمیانی رات سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا،بھارتی پراکسی دہشت گرد تنظیم ’’فتنہ الہندستان‘‘ کے اس حملے میں پاک فوج کے تین جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین اور لانس نائیک محمد یونس شامل ہیں ،میجر رضوان طاہر شہید کی عمر 31 سال، تعلق نارووال سے تھا،نائیک ابنِ امین شہید کی عمر 37 سال اور تعلق صوابی سے تھا جبکہ لانس نائیک محمد یونس شہید کی عمر 33 سال اور تعلق کرک سے تھا۔
آئی ایس پی آر نےبتایا میجر رضوان شہید نے متعدد انسداد دہشتگردی آپریشنز میں جرأت مندی سے قیادت کی،شہداء نے مادرِ وطن کی خاطر جان قربان کر کے عظیم مثال قائم کی،واقعے کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شانگلہ ؛الپورئی میں نوجوان سیلابی ریلے میں پھنس گیا ہے،ریسکیو کارروائیاں جاری