شانگلہ ؛الپورئی میں نوجوان سیلابی ریلے میں پھنس گیا ہے،ریسکیو کارروائیاں جاری
کیپشن: شانگلہ ؛الپورئی کا نوجوان سیلابی ریلے میں پھنس گیا ہے،ریسکیو کارروائیاں جاری
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) شانگلہ کی تحصیل الپورئی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 16 سالہ نوجوان سعید اللہ سیلابی ریلے میں پھنس گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق نوجوان چشمے سے پانی بھرنے کے لیے ندی کے درمیان گیا تھا کہ اچانک بارش کے باعث پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سعید اللہ پانی کے تیز بہاؤ کے درمیان محصور ہو گیا ہے اور فوری مدد نہ ملنے کی صورت میں کسی بھی بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے اور مقامی افراد کے ساتھ مل کر نوجوان کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹرکو حادثہ، وزیر دفاع سمیت 9 افراد ہلاک