اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اہم اجلاسوں میں مختلف محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے پر غور

Aug 06, 2025 | 21:16:PM
اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اہم اجلاسوں میں مختلف محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت دو  اہم اجلاسوں کا انعقاد ہوا، ایک اجلاسوں میں  مختلف محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے پر غور ہوا  اور دوسرے اجلاس میں پاکستان کی مائیگریشن، بیرونِ ممالک روزگار اور ٹیکنیکل و ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (TVET) پالیسی کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان نائب وزیراعظم کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ و خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بین الوزارتی اجلاس میں مختلف محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے پر غور ہوا، اجلاس میں بین الوزارتی تعاون کو مضبوط بنانے، عملدرآمد میں تیزی اور شفافیت پر زور دیا گیا،اسحاق ڈار نے مؤثر، شفاف، ٹیکنالوجی سے لیس اور نتائج پر مبنی طرز حکمرانی کے عزم کا اعادہ کیا،حکومتی اداروں کی استعداد کار میں بہتری، احتساب اور قابل پیمائش نتائج کی فراہمی پر زور دیا گیا،اجلاس میں وزرائے اقتصادی امور، پیٹرولیم، آئی ٹی، وزیراعظم کے مشیران، وفاقی سیکریٹریز اور دیگر حکام شریک ہوئے 

نائب وزیراعظم کے آفس کے مطابق  ایک اجلاس میں پاکستان کی مائیگریشن، بیرونِ ممالک روزگار اور ٹیکنیکل و ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (TVET) پالیسی کا جائزہ لیا گیا۔وزارتِ سمندر پاکستانی نے پاکستانی بیرونِ ملک مقیم افراد کے رجحانات اور عالمی سطح پر ہنر مند افرادی قوت کی برآمدات کے نئے مواقع پر ایک تفصیلی جائزہ پیش کیا, نائب وزیرِ اعظم نے زور دیا کہ معیاری مہارتوں کی ترقی میں سرمایہ کاری کی جائے۔انہوں نے کہا کہ نئے شعبوں اور ممالک کو تلاش کیا جائے اورپاکستان کے انسانی وسائل کو عالمی منڈی کی ضروریات کے مطابق ڈھالا جائے۔ان اقدامات کا مقصد ترسیلات زر میں اضافہ، بیرونِ ملک روزگار کے مواقع میں توسیع،اور پاکستان کی عالمی مسابقت کو بہتر بنانا ہے۔کمیٹی نے پاکستانی بیرونِ ملک مقیم افراد کی فلاح و بہبود کو پالیسی کا اہم ستون تسلیم کیا۔اجلاس میں وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز, وزیرِ تجارت، وزیرِ مملکت برائے صحت نے شرکت کی۔معاونِ خصوصی طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹریز کابینہ و انسانی حقوق ڈویژن, وزارتِ خارجہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:ریتا نہ شوہر کی رہی اور نہ ہی عاشق کی۔۔ چچازاد دیور بھارتی خاتون سے زیادتی کرکے فرار