برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ پی آئی اے کی کپتان بن گئیں
کیپشن: جین میرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ پاکستان کی قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کی کپتان بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ پی آئی اے کی کپتان بن گئیں اور قومی ایئر لائن کے سی ای او کے ہمراہ کراچی سے اسلام آباد کی پرواز میں سفر کیا۔
اس موقع پر جین میرٹ نے کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے کاؤنٹرز اور مسافروں کے سامان کی سکیننگ کا بھی معائنہ کیا۔
برطانوی ہائی کمشنر نے اس موقع پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں ی جلد بحالی پر ان کا پاکستان کی قومی ایئر لائن کے طیارے میں سفر کرنا مشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نئی نویلی دلہن شادی کے چند ہی گھنٹوں بعد ؟ دل دہلا دینے والی خبر آ گئی