زلزلے کے شدید جھٹکے ،لوگوں میں خوف وہراس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 61 کلومیٹر تھی۔زلزلےکامرکزکوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا۔