کوئٹہ، پی ٹی آئی رہنما رحیم کاکڑ 2بیٹوں سمیت گرفتار

Aug 06, 2023 | 23:28:PM
کوئٹہ، پی ٹی آئی رہنما رحیم کاکڑ 2بیٹوں سمیت گرفتار
کیپشن: رحیم کاکڑ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس نے سابق میئر کوئٹہ اور پی ٹی آئی رہنما رحیم کاکڑ کو 2بیٹوں سمیت گرفتارکرلیا ۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما رحیم کاکڑ اور دیگر ملزمان کو گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت میں احتجاج کے دوران سڑکیں بند کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے،پولیس نے بتایاکہ سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ اور ان کے دوبیٹوں کو سول لائن پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کیا ہے،پولیس نے بتایاکہ واقعے میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کےلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے چیئرمین کو توشہ خانہ کیس میں تین سال قید اور پانچ سالہ نا اہلی کی سزا سنائی گئی تھی جس کے خلاف مختلف شہروں میں پارٹی کارکنان کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔واضح رہے کہ احتجاجی مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا گیا تھا اور متعدد کارکنان کو حراست میں بھی لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی