جیل انتظامیہ نےعمران خان سے ملاقات کرانے سے انکار کر دیا، نعیم پنجو تھہ

Aug 06, 2023 | 14:51:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ  چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان  اس وقت اٹک جیل میں قید ہیں جبکہ ان کے وکیل نعیم پنجو تھہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جیل انتظامیہ نے عمران خان سے ملاقات کرانے سے انکار کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل نعیم پنجوتھہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ  اٹک جیل انتظامیہ نے عمران خان سے ملاقات کرانے سے انکار کر دیا،نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے پاور آف اٹارنی اور دیگر دستاویزات پر دستخط کرانے ہیں لیکن جیل کی انتظامیہ نے عمران خان سے ملاقات کرانے سے انکار کر دیا،وکیل عمران خان نے بتایا کہ جیل انتظامیہ نےکہا پاور آف اٹارنی کے لیے پیر کو رابطہ کریں، اگر پیر کو بھی ملاقات نہ کرنے دی گئی تو ایک دن مزید ضائع ہو جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ورلڈ کپ کھیلے گا یا نہیں ؟بھارتی پولیس نے بڑا قدم اٹھا لیا

 یاد رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کیا تھا جہاں سے انہیں اٹک جیل منتقل کیا گیا۔