آنیوالا دور تحریک انصاف کا ہے ، پرویز خٹک

Aug 06, 2022 | 22:46:PM
پرویز خٹک ، بڑا اعلان
کیپشن: پرویز خٹک فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پرویز خٹک نے کہا کہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے،پنجاب میں چوروں کےٹولے کو چاروں شانے چت کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہاکہ ملک کی تباہی اور بدحالی کی ذمہ دار سابق حکمران ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ کرپشن کرکے ملک کاخزانہ لوٹنے والوں کی ناپاک سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی،ان کا کہناتھا کہ فوری عام انتخابات ہی ملک کے تمام مسائل کا حل ہے،فارن فنڈنگ میں عمران خان کے ہاتھ صاف ہیں،عمران خان کو نااہل اور پی ٹی آئی پر پابندیاں لگانےوالےاحمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کا نوٹس ، اسد قیصر نے خاموشی توڑ دی