یونیورسٹی میں اظہار محبت کرنیوالی طالبہ نے لڑکے سے تعلقات کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کردیئے

Aug 06, 2021 | 22:57:PM
یونیورسٹی میں اظہار محبت کرنیوالی طالبہ نے لڑکے سے تعلقات کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کی مقامی یونیورسٹی میں محبت کااظہار کرنے والی حدیقہ نے شہریار سے اپنے تعلقات کے حوالے سے اہم انکشافات کر دیئے۔
حدیقہ نے ایک انٹرویو میں کہاہے کہ شہریار سے میرے تعلقات ختم ہو چکے ہیں ،شادی اور نکاح کے حوالے سے وائرل ہونے والی تصاویر جعلی ہیں ۔

طالبہ کاکہناتھا کہ کافی عرصے تک ہم دونوں کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ، اس لئے شادی کا ہونا ناممکن ہے،حدیقہ کا مزید کہناتھا کہ شہریار نے جس لڑکی کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنائی ہے وہ کوئی اور ہے۔
حدیقہ نے تعلقات ختم ہونے کے حوالے سے کہاکہ شہریار کی فیملی کی وجہ سے ہمارے تعلقات ختم ہو گئے۔
واضح رہے کہ لاہور کی مقامی یونیورسٹی میں حدیقہ نے شہریار کو پھول پیش کرکے محبت کااظہار کیاتھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں خوب تنقید کانشانہ بنایا گیا،یونیورسٹی انتظامیہ نے دونوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: برہنہ فوٹو شوٹ۔۔ناممکن ۔۔نرگس فخری نے اہم انکشاف کر دیا