معمر ترین فاختہ، امریکی پالتو پرندے کا ریکارڈ قائم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکہ میں ایک پالتو فاختہ نے دنیا کی معمر ترین زندہ فاختہ کا ریکارڈ قائم کر دیا۔
گئینیز ورلڈ ریکارڈز نے فاختہ کو یہ ٹائٹل 44 سال اور 72 دن کی عمر پر دیا۔
گئینیز ورلڈ ریکارڈز کا کہنا تھا کہ چیسٹرفیلڈ کے رہائشی ڈیوائن اورینڈر کی پالتو فاختہ شوگر نے یہ ٹائٹل جرمن فاختہ میتھوسیلا سے 15 سال کی عمر کے فرق سے حاصل کیا۔
ان پالتو نسل کی فاختاؤں کی متوقع عمر 20 برس تک ہوتی ہے۔
77 سالہ ڈیوائن نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ شوگر سے پہلے اس کے والدین بھی ان کے پالتو تھے۔
انہوں نے بتایا شوگر کا پسندیدی مشغلہ ان کے ساتھ صوفے پر بیٹھ کر ٹی وی دیکھنا ہے۔
مزید پڑھیں:آواز سن کر کینسر کی نشاندہی، مصنوعی ذہانت (AI) نے ماہرین کو حیران کر دیا