عیدالاضحیٰ کب ہو گی؟ ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کر دی

Apr 06, 2026 | 09:30:AM
عیدالاضحیٰ کب ہو گی؟ ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق امارات فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کا کہنا ہے کہ 18 مئی کو ذوالحجہ کا پہلا دن متوقع ہے، جبکہ یومِ عرفہ 26 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ذوالحجہ کا چاند 17 مئی کو پیدا ہو گا۔ اور غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر اور بلندی ایسی ہو گی کہ اسے دیکھے جانے کا امکان موجود ہے۔

ذی الحجہ کا چاند 17 مئی بروز اتوار متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق 12 بج کر ایک منٹ پر پیدا ہو گا۔

حتمی تاریخ کا اعلان رویت ہلال کے بعد متعلقہ حکام کی جانب سے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی متنازعہ پوسٹ پر امریکی سیاستدانوں کی شدید تنقید،  پاگل قرار دیدیا