کراچی میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان

Apr 06, 2023 | 09:32:AM
محکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آج سے درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) محکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آج سے درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں مطلع صاف اور تیز دھوپ رہنے کا امکان ہے۔

اس دوران کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ ہفتے اور اتوار کے روز درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے

مزید پڑھیں:  کالے جادو کےنام پر جنسی ہراسگی،عدالت نے مجرم کو بڑی سزا سنا دی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

آج دن میں سمندری ہوائیں بند رہے گی جبکہ رات میں بحال ہوجانے کا اممکان ہے۔

شہر میں شمال مغرب کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔