کالے جادو کےنام پر جنسی ہراسگی،عدالت نے مجرم کو بڑی سزا سنا دی

Apr 05, 2023 | 23:51:PM
کالے جادو کےنام پر جنسی ہراسگی،عدالت نے مجرم کو بڑی سزا سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت نے کالے جادو  کے ذریعے علاج کا جھانسہ دے کر جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانےوالے ملزم  کو 2سال کیلئے جیل بھیج دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے جنسی ہراسگی میں ملوث مجرم کو 2 سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے ، ملزم نے کالا جادو کے نام سے انسٹاگرام پیج بنایا ہوا تھا، رفیع اللہ نامی ملزم نے سال 2021 میں خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کیں اور شکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کرتا رہا۔

سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نےمتاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا، مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر پیکا کورٹ اسلام آباد نے سزا سنائی ، سپیشل جج محمد اعظم خان نے رفیع اللہ کو مجرم قرار دیتے ہوئے 2 سال قید اور 40ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، دوسری جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزم کی ضمانت بھی مسترد کر رکھی ہے ۔