لاہور میں گیس لیکج سےدھماکہ،5افراد جاں بحق،مکان منہدم

Apr 06, 2021 | 09:17:AM
لاہور برکی روڈ پر گیس لیکج سے دھماکہ
کیپشن: لاہور برکی روڈ پر گیس لیکج سے دھماکہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لاہوربرکی روڈ پرگھر میں  گیس دھماکہ سے مکان منہدم  ہوگیا،ملبے تلے دب کر 5 افراد جاں بحق ،15 افراد شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو عملے نے زخمیوں کوفوری ہسپتال منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے برکی روڈ  پر واقعہ پنگالی گاؤں میں مکان میں گیس بھرنےسےدھماکہ  ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق گھر میں گیس بھر گئی تھی جب ناشتہ کی تیاری کیلئے چولہا جلایا گیا تو دھماکہ ہوگیا جس کے بعد مکان بھی منہدم ہوگیا۔ دھماکے کے باعث ایک خاتون اور  4 بچے جاں بحق ہوگئے جن میں  ہارون،شیری،علی اور انوش شامل ہیں۔ 15شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 4 افراد کو طبی امداد دی گئی۔ترجمان کے مطابق  ابتدائی ریسکیو آپریشن مکمل کرلیاگیا ہے۔