آن لائن سٹے بازی،این سی سی آئی اے نےتحقیقات کیلئے رجب بٹ،اقراء کنول اور محمد انس کو طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان)نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی آن لائن سٹے بازی اور غیر قانونی آن لائن دھندوں کے خلاف بھی متحرک ہو گئی۔سوشل میڈیا ایکٹوسٹ رجب بٹ، اقراء کنول اور محمد انس کو طلب کر لیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق این سی سی آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاہور زون شعیب ریاض نے آن لائن سٹے بازی اور غیر قانونی آن لائن دھندوں میں ملوث ہونے کے الزام میں تینوں ملزمان رجب بٹ، اقراء کنول اور محمد انس کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ملزمان کو 9 ستمبر کی صبح 11 بجے گلبرگ ٹو کے دفتر میں شامل تفتیش ہونے کیلئے بلایا گیا ہے۔ملزمان پر آن لائن سٹے بازی، غیر قانونی آن لائن دھندوں سے پیسہ کمانے کا الزام ہے نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی ان الزامات کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خاتون کی برہنہ ویڈیو بنا کر شوہر کو سینڈ اورشوشل میڈیا پر وائرل کرنیوالے ڈلیوری بوائے کا برا انجام