بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ،وفاق پنجاب کے کسانوں کو ریلیف فراہم کرے

Sep 05, 2025 | 20:56:PM
 بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ،وفاق پنجاب کے کسانوں کو ریلیف فراہم کرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کہا ہے کہ موجودہ سیلاب کی وجہ سے پنجاب میں زراعت کے شعبے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔،بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کے سامنے قصور کے کاشت کاروں کے تحفظات رکھ دئیے۔ وفاق پنجاب کی صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے کے کسانوں کو ریلیف فراہم کرے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قصور میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے قصور کے کاشت کاروں کے تحفظات رکھ دئیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو پنجاب بھر کے کسانوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے گفتگو میں کہا کہ آج قصور میں کسانوں کے مسائل سنے، وفاق کو پنجاب بھر کے کسانوں کی مدد کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وفاق پنجاب کی صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے کے کسانوں کو ریلیف فراہم کرے،  پنجاب میں آفت زدہ اضلاع کے کسانوں کے بجلی کے بل معاف کئے جائیں، انہوں نے کہا زرعی قرضوں کی ادائیگی آفت زدہ اضلاع کے کسانوں کیلئے بڑا مسئلہ ہے، اس ادائیگی کو معاف کیا جائے یا تاخیر سے ادائیگی کی رعایت دی جائے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےمطالبہ کیا کہ آفت زدہ اضلاع کے کسانوں کی دادرسی کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت انہیں نقد رقم ٹرانسفر کی جائے۔ اس موقع پر  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم شہباز شریف نے یقین دہانی کروائی کہ پنجاب میں آفت زدہ اضلاع کے کسانوں کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گے۔

یہ بھی پڑھیں:عطیات کا عالمی دن، وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد و تعاون بڑھانے کی اپیل