ڈی جی آئی ایس پی آر کا مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔
خصوصی نشست میں آرمی پبلک اسکول، کونوینٹ جیسس اینڈ میری اور پریزنٹیشن کونوینٹ کے طلبہء نے شرکت کی۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ ایسی معلوماتی نشست کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے، وطن دشمن عناصر جتنی بھی کوشش کر لیں نوجواں نسل کو اپنی افواج سے دور نہیں کر سکتے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے مودی سے ذاتی تعلقات کیسے ہیں؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا
انکا کہنا تھا کہ پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے ہیں، وطن دشمنوں کی ہر میلی آنکھ کے خلاف ہم پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
طلبہء کے ساتھ نشست کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔