فلسطینی بچی پر بننے والی فلم کی وینس فلم فیسٹیول میں پذیرائی

Sep 05, 2025 | 11:09:AM
فلسطینی بچی پر بننے والی فلم کی وینس فلم فیسٹیول میں پذیرائی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فلسطینی بچی پر بننے والی فلم نے وینس فلم فیسٹیول میں طویل سٹینڈنگ اوویشن حاصل کرلی۔
فلم ساز کاؤثر بن ہانیہ کی فلم’ ’ہند رجب کی آواز‘‘ نے 23 منٹ 50 سیکنڈ طویل سٹینڈنگ اوویشن حاصل کی جو اس فیسٹیول کی تاریخ کی سب سے طویل داد ہے۔
فلم 5 سال کی فلسطینی بچی ہند رجب کے دل دہلا دینے والے آخری لمحات کی عکاسی کرتی ہے۔


فلمساز کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک فلم نہیں بلکہ ملبے کے نیچے دبی وہ آواز ہے جسے دنیا نے سننے سے انکار کردیا.

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا 4 رکنی لارجر بنچ تشکیل

 بین الاقوامی ناقدین نے فلم کوسال کی سب سے اہم فلم قرار دیاہے جب کہ ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر مقبولیت بھی حاصل کرلی ہے۔