کراچی میں چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا

Sep 05, 2023 | 12:28:PM
کراچی میں چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا ہے ہول سیل بازار میں چینی ایک بار پھر دو روپے کلو سستی ہو کر 174 روپے پر اگئی ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن)کراچی میں چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا ہے، ہول سیل بازار میں چینی ایک بار پھر دو روپے کلو سستی ہو کر 174 روپے پر آگئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ہول سیل بازار میں چینی مزید 2 روپے کلو سستی ہوگئی ،چینی 176 روپے سے کم ہوکر 174 روپے کلو ہوگئی۔ریٹیل میں چینی کہیں 185 تو کہیں 190 روپے  کلو میں فروخت ہورہی ہے،2روز میں چینی 4 روپے کلو سستی ہوئی پچاس کلو چینی کا تھیلا 8800 سے کم ہوکر 8700 کا ہوگیا۔

 ہول سیل  ڈیلرز کا کہنا تھا کہ چینی مزید سستی ہونی چاہئے تاکہ عوام کو ریلیف ملےچینی کی اسمگلنگ رکنے پر قیمت مزید کم ہوسکتی ہے۔ حکومت چینی کی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے اقدامات کرے۔ 

مزید پڑھیں:چینی کی قیمت نئی بلندیوں پر، ذمہ دار کون؟ نیا انکشاف