اداکارہ مہوش حیات نےکی ساحل سمندر پرسیر ،ویڈیو وائرل

Sep 05, 2023 | 12:15:PM
 اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں اُنہیں ساحل سمندر کی سیر کر تے سلپ ڈریس میں ساحل پر جلوے بکھیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں اُنہیں ساحل سمندر کی سیر کر تے سلپ ڈریس میں ساحل پر جلوے بکھیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مہوش حیات کا شمار پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، ناقابل یقین ٹیلنٹ، شاندار انداز اور جاندار اداکاری کے سبب لاکھوں دلوں کی دھڑکن مہوش حیات ہر لمحہ اپنے پرستاروں کے زبان پر موضوع بحث بنی رہتی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے مختصر دورانیے پر مشتمل ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

ویڈیو میں اداکارہ مہوش حیات کو نیلے اور سفید رنگ کے مجموعے کے سلپ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جو ٹھنڈی ہوا کے ساتھ ساحل کی موجوں کا مزہ لیتی اپنی دنیا میں مگن دکھائی دے رہی ہیں۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل اداکارہ مہوش حیات نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے اپنی پروڈکشن کمپنی کا باضابطہ اعلان کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا کہ  تھا ’میں آپ کو ایک ایسی چیز سے متعارف کرانے کے لئے بہت پُرجوش ہوں جس پر میں کچھ عرصے سے کام کر رہی ہوں۔’

اس حوالے سے اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے برطانیہ میں پنک لاما فلمیں شروع کی ہیں مجھے یقین ہے کہ یہ بیانیہ تشکیل دینے کا واحد طریقہ ہے کہ ہم کون ہیں اور ہم کس کے لیے کھڑے ہیں۔