طوفانی ژالہ باری، درخت تباہ، میدان برباد، خوفناک ویڈیو منظر عام پر  آگئی 

Sep 05, 2023 | 10:43:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین)قدرت کے سامنے ہر کوئی بے بس ہے ، ہم اپنی زندگی میں ایسے مناظر بھی دیکھتے ہیں جن کا ذکر جب ہم دوستوں سے کرتے ہیں تو وہ اس کا یقین نہیں کرتے لیکن بعض اوقات وہ مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ جاتے ہیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ جاتا ہے ،ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر طوفانی ژالہ باری کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ژالہ باری کے باعث درخت تباہ ہو گئے جبکہ میدان بھی اکھڑ پکھڑ گیا ہے ، ویڈیو دیکھ کر ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے پتھر برس رہے ہوں جو اپنے سامنے آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کر رہے ہیں ، برف کے گولے طوفانی رفتاری سے جہاں برس رہے ہیں وہاں گڈے پڑتے جا رہے ہیں ۔

ویڈیو کو اب تک 1.7 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں ،ویڈیو شیئر کرنے والے صارف کے مطابق طوفانی ژالہ باری کی ویڈیو جرمنی کی ہے ، لیکن یہ طوفان کب آیا اس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ۔