چین کے صوبے سیچوان میں 6 اعشاریہ 6شدت کا زلزلہ، 30 سے زائد افراد ہلاک

Sep 05, 2022 | 20:46:PM
چین، سیچوان، زلزلے سے لرز اٹھا، 30افراد ہلاک،
کیپشن: چین میں زلزلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کا صوبے سیچوان زلزلے سے لرز اٹھا، زلزلے سے 30 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق چین کے صوبے سیچوان میں6 اعشاریہ 6 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس سے متعددد مکانات کو نقصان پہنچا ،زلزلے سے کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی ہوئے جبکہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ۔
خبرایجنسی کے مطابق چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد30سے زیادہ ہو گئی،زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ زیرزمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس، ایف آئی اے تحقیقات میں بڑا انکشاف