بنگال ٹائیگرز 76پر ڈھیر۔۔کیویزنےتیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے دی 

Sep 05, 2021 | 20:08:PM
بنگال ٹائیگرز 76پر ڈھیر۔۔کیویزنےتیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے دی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 52رنز سے شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 128رنز بنائے جس کے جواب میں بنگال ٹائیگرز 76رنز پر ہی ڈھیر ہو گئے ۔

اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو فن ایلن 15،ریچن رویندرا 20،ول یونگ 20، گرینڈ ہوم صفر اور ٹام لیتھم پانچ رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔ان کے بعد آنے والے ہینر نکولس اور ٹام بلینڈل نے ٹیم کو سہارا دیا اور بالترتیب 36اور 30سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔اس طرح نیوزی لینڈ نے 128رنز بنائے ۔بنگلہ دیش کے مہدی حسن ،مستفیض الرحمان اور محمد اللہ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی جبکہ محمد سیف الدین نے دو وکٹیں لیں ۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ فضا علی سے متعلق تشویشناک خبر۔۔ویڈیو بھی سامنے آ گئی
بنگلہ دیش کی جانب سے محمد نعیم 13اور لٹن داس 15 سکور بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ مشفیق الرحیم 20سکور بنا کر ناٹ آو ٹ رہے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے چاراور میک کونچی نے تین جبکہ ریچن رویندرا ،سکاٹ کگلن اور گرینڈہوم نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔