معروف ما ڈل کے ساتھ ریمپ پر نا خوشگوار واقعہ پیش آ گیا۔۔ویڈیو وائرل

Sep 05, 2021 | 19:11:PM
معروف ما ڈل کے ساتھ ریمپ پر نا خوشگوار واقعہ پیش آ گیا۔۔ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)سو شل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شو کے دوران ماڈل اچانک گرپڑی۔

تفصیلات کے مطابق منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیشن شو میں متعدد ماڈلز خوبصورت عروسی لباس پہنے نمائش کررہی ہیں۔ ماڈلز نے عروسی لہنگے کے ساتھ بھاری بھر کم جیولری بھی پہنی جو کہ ان کی خوبصورتی میں اضافہ کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ فضا علی سے متعلق تشویشناک خبر۔۔ویڈیو بھی سامنے آ گئی

ماڈلز ایک ایک کرکے قطار بنائے ریمپ پر چل رہی تھیں کہ اچانک ناخوشگوار واقعہ پیش آ گیا۔ ایک ماڈل اپنا توازن کھو بیٹھی اور دھڑام سے گرپڑی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ جیسے ہی گرتی ہے تو اپنے سامنے چلنے والی ماڈل کو پکڑنے کی ناکام کوشش کرتی ہے جس پر اس کادوپٹہ ہاتھ میں آجاتا ہے۔ اسی دوران ایک دوسری ماڈل آگے بڑھ کر اس کو اٹھاتی اور حوصلہ افزائی کرتی ہے۔